ملک میں گزشتہ دو دن تک عالمی وبا کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد نئے فعال کیسز سے زیادہ ہونے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی نظر آئی اور اس دوران جہاں 85,376افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ، وہیں 86,821 نئے کیسز سامنے آئے جس سے فعال کیسز میں 264 کا اضافہ ہوئے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب 52,73,202 ہو گئی ہے ۔ دریں اثناء کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اب 52,73,202 ہو گئی۔ متاثرہ افراد کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں 264 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 9,40,705 ہو گئی ہے ۔ قبل ازیں دو دن تک مسلسل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھنے سے فعال کیسز میں کمی آئی تھی۔ فعال کیسز میں منگل کے روز 15,064 اور بدھ کے روز 7,135 کی کمی درج کی گئی تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,181 مریضوں کی موت ہوئی، جس سے کووِڈ۔19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98,678 تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں فعال کیسز 16.67 فیصد، اور شرح اموات 1.56 فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے والون کی شرح 83.53 فیصد ہو گئی ہے ۔کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 1,327 کم ہو کر 2,59,462 رہ گئے ہیں جبکہ 481 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 36,662 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 19,163 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والون کی تعداد بڑھ کر 10,88,322 ہو گئی ہے ۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد میں 121 کی کمی ہوئی ہے اور ریاست میں اب 1,07,635 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار 8,864 ہو گئے ہیں اور اب تک 4,85,268 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھراپردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 990 کم ہونے سے فعال کیسز 58,445 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں کل 6,29,211 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران 1277 مریض کم ہوئے جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50,883 رہ گئی ، اس وبا سے ریاست میں 5715 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 3,42,415 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست تملناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 46,263 ہوگئی ہے اور 9520 کورونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء ریاست میں 5,41,819 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کیرالا میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 67,140 ہوگئی ہے اور 742 مریض ہلاک جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 5,41,819 ہو گئی ہے ۔اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 32577 اور 842 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے شفا حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1,85,700 ہو گئی ہے ۔اس دوران قومی دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز 616 سے کم ہونے کے سبب یہ تعداد 26,908 ہو گئی ہے ۔
وہیں قومی راجدھانی میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 5361 ہوگئی ہے اور اب تک 2,47,446 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 29,058 فعال کیسز ہیں اور 1135 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1,63,407افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 26,332 فعال کیسزہیں اور 4958 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اب تک 2,25,759 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 16,8814 ہوگئی ہے اور کورونا سے شفایاب ہونے ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 93,666 جبکہ اب تک 3406 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 20997 اور 1,04,734 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 2316 افراد کورونا کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
گجرات میں 16,683 فعال کیسز ہیں اور 3450 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 1,17,099 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے بہار میں 12,092 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست میں 904 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1,69,732 افراد اس وبا سے شفا پا چکے ہیں۔اب تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے راجستھان میں1471 ، ہریانہ میں 1356 ، جموں وکشمیر میں 1164 ، چھتیس گڑھ میں 916 ، جھارکھنڈ میں 700 ، آسام میں 680 ، اترکھنڈ میں 591،پوڈوچیری میں 517 ، گوا میں 419 ، تری پورہ میں 277 ، چنڈی گڑھ میں 158 ، ہماچل پردیش میں 183 ، منی پور میں 65 ، لداخ میں 58 ، جزائر انڈمان و نکوبار میں 53 ، میگھالیہ میں 47 ، سکم میں 35 ، ناگالینڈ میں 17 ، اروناچل پردیش میں 16 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔اب تک اس عالمی وبا کووِڈ۔19 سے راجستھان میں 1486، ہریانہ میں 1382، جموں وکشمیر میں 1181، چھتیس گڑھ میں 957، جھارکھنڈ میں 713، آسام میں 697، اترکھنڈ میں 611، پدوچیری میں 521، گوا میں 428، تریپورہ میں 283، چنڈی گڑھ میں 162، ہماچل پردیش میں 186، منی پور میں 65 ، لداخ میں 67، اینڈمان۔ نیکوبار میں 53 ، میگھالیہ میں 49، سکم میں 37، ناگالینڈ میں 17، اروناچل پردیش میں 16 اور دادر ناگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
کانگریس لیڈر احمد پٹیل کورونا پازیٹو
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ احمد پٹیل نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ احمد پٹیل نے ٹوئٹ میں حال ہی میں اپنے رابطہ میںآ ئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ احمد پٹیل نے لکھاکہ میں کووڈ-19سے متاثر پایا گیا ہوں، میں اپیل کرتا ہوں کہ جو لوگ بھی حال میں رابطے میں آئے ہیں، وہ سیلف آئیسولیٹ ہوجائیں۔