سب کے لے خوشی کا پل، حکم کے بعد ہم نے ’جے شری رام‘کے نارے لگائے:ایل کے ایڈوانی 

0

نئی دہلی: لکھنؤ کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز 28 سالہ بابری مسمار کرنے کے مقدمے میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اس معاملے میں تمام ملزموں کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے ذریعہ مسجد کے ڈھانچے کو مسمار کردیا گیا اور ملزم رہنماؤں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس کیس میں بری ہونے کے بعد ، بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی کا رد عمل سامنے آیا ہے،۔ ایڈوانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے رام جنم بھومی تحریک پر ان کا اور بی جے پی کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔
92 سالہ اڈوانی نے ایک بیان میں کہا ، 'میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلہ نومبر 2019 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مدے نظرآیا ہے جس نے ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر بنانے کی راہ کو یقینی بنایا ، جس کی بھومی پوجن5 اگست کو  کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS