مرکزی رہائش اور شہری امور کے سکریٹری درگا شنکر مشرا نے منگل کے روز کہا کہ نیشنل کیپیٹل ریجنل پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی) کے تحت تقریباً 31000 کروڑ روپیے کے پروجیکٹس میں 15000 کروڑ روپیے کا قرض منظور کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی 18,500 کروڑ روپیے سے زیادہ لاگت کی 265 پروجیکٹس کی تکمیل ہو گئی ہے۔
این سی آر پی بی کے پروجیکٹ مینیجمینٹ انفارمیشن سسٹم (پی۔ایم آئی ایس) پورٹل جاری کرنے کے موقع پر مسٹر مشرا نے یہاں کہا کہ پروجیکٹس اور قرض انتظام کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اہم ہے۔ کووِڈ۔19 کے ماحول میں یہ پورٹل پروجیکٹس کا جائزہ، انتظام، اطلاع اور جوابدہی کو شفاف اور آسان بنائے گا۔
مسٹر مشرا نے بتایا کہ این سی آر پی بی علاقے میں پروجیکٹس کو منظوری دے کر سستی شرحوں پر پروجیکٹس کی مالی امداد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورٹل میں ڈاٹا کی توثیق یقینی کی گئی ہے جس میں ایک بار درج کیے گئے ڈاٹا کو ترمیم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سافٹ ویئر میں منظور حکم اور گارنٹیز اپلوڈ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی آر ریاستوں میں حصہ لینے والی تمام متعلقہ ایجنسیوں اور افسران کو اس پورٹل سے فوراً معلومات مل جائیں گی ساتھ ہی منظوری کی نگرانی، حل اور پروجیکٹس کو جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔
یو این آئی،ایم اے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS