دلشاد گارڈن میں گندے اور بدبودار پانی کی سپلائی

0

نئی دہلی
(محمد اسلم؍ایس این بی)
شاہدرہ اسمبلی حلقہ کے دلشاد گارڈن کے جے اینڈ کے پاکٹ میں گزشتہ 15-20 روز سے دہلی جل بورڈ کے ذریعہ گندے اور بدبودار پانی کی سپلائی سے باشندگان پریشان حال ہیں، فلیٹ نمبر 380 سی کے باشندہ سشیل شوران نے کہا کہ 15-20 روز سے بیحد گندے پانی کی سپلائی کی جا رہی ہے جو کسی بھی لحاظ سے استعمال کے لائق نہیں ہے، 379 سی کے وپن تیواری نے کہا کہ کئی مرتبہ دہلی جل بورڈ دفتر میں شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے، 382بی کے اے کے سنگھ نے کہا کہ پانی بالکل کالا اور بدبودار ہے ایسا لگتا ہے جیسے سیور کا پانی سپلائی کیا جا رہا ہو۔
 383 بی کے اے کے اگروال نے دہلی جل بورڈ کے علاقائی جے ای کے تئیں بیحد ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ شکایت کرکے صاف پانی سپلائی کرنے کی درخواست کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، 381بی کے باشندہ محمد شفیق اور 382 اے کی ڈولی نیّرنے کہا کہ جے ای راکیش پنوار کو تحریری اور آن لائن شکایت کی گئی لیکن ان کا جواب صرف ایک ہی ہوتا ہے کل دیکھتے ہیں، پانی اس قدر گندا ہے کہ علاقائی باشندگان کی صحت خراب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ جو پانی سپلائی کیا جا رہا ہے صحت کے لیے مضر ہے، محمد شفیق نے کہا کہ آج پریشان ہو کر علاقائی ممبر اسمبلی اور دہلی اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل سے شکایت کی گئی تب کہیں جاکر جے ای راکیش پنوار آج موقع پر پہنچے اور کل سیور اور پانی کی لائن کو چیک کراکر صاف پانی سپلائی کیکرنے  یقین دہانی کرائی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS