مرکز کو یو پی ایس سی پری امتحان ملتوی کرنے سے متعلق درخواست پرنوٹس

0

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)2020 کے ابتدائی (پریلیمینری)امتحان ملتوی کرنے کی درخواست پر مرکزی حکومت اور کمیشن کو جمعرات کو نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس اے ایم خانویلکر اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل بنچ نے یو پی ایس  سی  امتحانات کے  بیس  امیدواروں کی جانب سے وکیل الکھ آلوک شریواستو کے ذریعہ دائر عذرداری پر مرکز اور کمیشن  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 28  ستمبر کے لئے ملتوی کردیا۔
عرضی  گذاروں  کی دلیل ہے کہ  پورے ملک  کے 72 شہروں کے  امتحانات مراکز پر کم سے کم چھ  لاکھ  امیدوار سات گھنٹوں تک چلنے والے ا ٓف  لائن ابتدائی امتحانات میں شرکت کریں گے جو کووڈ۔19 وائرسوں کے پھیلنے کا ایک بڑا منبع ہوسکتا ہے۔
عرضی  گذاروں کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں امتحانات کا انعقاد  کرانا  آئین کے سیکشن ۔21 کے تحت صحت اورزندگی کے بنیادی حقوق  کی خلاف ورزی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS