پی ایم سوانیدھی یوجنا کےتحت 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں

0

نئی دہلی :ریڑی اور پٹری لگانے والے دوکانداروں کو چھوٹے قرض دستیاب کرانے کے لئے’پردھان منتری سوانیدھی یوجنا‘کے تحت اب تک 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 
 وزات برائے رہائش اور شہری ترقی نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اسکیم کے تحت 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں 5.5 لاکھ لون کی درخواستوں کو منظوری دی چکی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت اب تک دو لاکھ سے زیادہ قرض تقسیم کئے جا چکے ہیں۔         
پی ایم سوانیدھی اسکیم میں درخواست دینے کے لئے آن لائن انتظام کیا گیا ہے ۔’پردھان منتری سوانیدھی پورٹل‘کا آغاز 02 جولائی کو کیا گیا ۔ اسکیم  میں ریڑی پٹری والوں کو سستا لون فراہم  کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی روزی روٹی دوباری شروع  کر سکیں جو کووڈ ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
اس اسکیم سے 50 لاکھ سے زائد ریڑی پھڑی والوں کو فائدہ ہوگا جو 24 مارچ 2020 کو یا اس سے پہلے قصبوں اور دیہی علاقوں سمیت شہری علاقوں میں سامان فروخت کر رہے تھے ۔ اس اسکیم کے تحت  سامان بیچنے والے 10،000 روپے تک کا لون حاصل کرسکتے ہیں جو ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں میں ادا کیا جاسکتا ہے ۔
  قرض کی جلد ادائیگی پر سہ ماہی بنیاد پر’ڈائریکٹ بنیفٹ ٹرانسفر‘کے ذریعے مستفیدین کے بینک کھاتوں میں ہرسال سات فیصد سود کی سبسڈی دی جائے گی ۔ قرض کی جلد ادائیگی پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا ۔ یہ اسکیم ہر ماہ 100 روپے کیش بیک مراعات کے ذریعے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS