نئی دہلی/واشنگٹن (ایجنسیاں)
ملک میں 21ویں دن لگاتار ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اب تک کورونا سے متاثر 90 ہزار لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ حالانکہ ہندوستان دنیا میں صحت یابی کے معاملوں پر سب ٹاپ مقام پر بناہواہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83347 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 1085 لوگوں کی جان بھی چلی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 89746 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4587614 ہوگئی۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز 95880، اتوار کو 94612، پیر کو 93356 اور منگل کو 101468کورونا مریض شفایاب ہوئے تھے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7484کم ہوچکی ہے اور اب یہ گھٹ کر 968377 رہ گئی ہے۔ فعال کیسز میں ہفتہ کو 3790، اتوار کو 3140، پیر کو 7525 اور منگل کو 27438کمی آئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 83347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5646011 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 1085مریضوں کی موت ہوگئی، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 90ہزار سے تجاوز کر کے 90020ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 81.25 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 17.15 فیصد اور اموات کی شرح 1.59 فیصد ہے۔ مہاراشٹرجو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، سب سے زیادہ 2208 کیسز کم ہو کر 272809رہ گئے ہیں، جبکہ 392 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 33407 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 20206افراد نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 936554 ہوگئی۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران 1016 مریض کم ہوئے ہیں ، جس سے فعال کیسز کی تعداد 63148رہ گئی اور 5212 اموات ہوئیں، جبکہ 296183مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہارمیں 12928 سرگرم کیسز ہیں۔ ریاست میں 873افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 157454 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 682سے بڑھ کر 31623 ہوگئی۔ وہیں جان لیوا کورونا وائرس سے اب تک 5051ہوگئی ہے اور اب تک 216401 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔وہیں دنیا بھر میں کورونا نے 31480193 افراد کو متاثر کیا ہے اور 968683افراد کی موت ہوئی۔ عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6895549تک جا پہنچی ہے اور اب تک 200768 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔برازیل میں اب تک 4558040 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
جبکہ 137272افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1111157تک جا پہنچی ہے اور 19575افراد نے اپنی زندگیاں گنوائی ہیں۔