ملک میں 93 ہزار سے زیادہ شفایاب، 87 ہزار سے زائد نئے معاملے

0

نئی دہلی/ واشنگٹن (یو این آئی)
ملک میں کوروناوائرس کومات دینے والوں کی تعداد لگاتار تیسرے روز نئے کیسز سے زائد رہی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 93ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے۔مجموعی طور پر ملک میں جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد تقریباً 44لاکھ ہوچکی ہے ۔اس سے قبل ہفتہ کے روز کوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ 95880تھی، جبکہ اتوار کے روز 94612افرادشفایاب ہوئے تھے۔ مہلک اور جان لیوا وبا سے شفایابی کی شرح 80.12فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح .18 28فیصد اور اموات کی شرح 1.60فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 93356 مریض شفایاب، جس سے مجموعی تعداد 4396399 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران86961نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد5487580اور 1130 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 87882 ہوچکی ہے۔وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی زیادہ تعداد ہونے سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 7525عدد کی کمی آئی ہے اور اب یہ 1003299 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز ہفتہ کو 3790اور اتوار کو 3140عدد کی کمی آئی تھی ۔ ملک کی 15ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے،جہاں کورونا کے کیسز 6236عدد سے کم ہوکر 291630رہ گئے ہیں، جبکہ 455مریضوں کی اموات سے ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 32671ہوگئی ،اس دوران ریاست میں 26408مریض شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد ریاست میں 884341 ہو چکی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران 920مریض کم ہو ئے ہیں ، جس کے نتیجے میں ایکٹیو کیسز اب 65954رہ گئے ہیں اور اس وبا کی زد میں آنے سے 5047افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 283274 مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ بہار میں 13005 فعال واقعات ہوئے ہیں۔ ریاست میں 864افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 155155افراد بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران دارالحکومت دہلی میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 33097ہوگئی۔ ایک ہی وقت میں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 4982ہوگئی ہے اور اب تک 209632 مریض آزاد ہوگئے ہیں۔
وہیں پوری دنیا میں کورونا وائرس وبا سے3 کروڑ 9 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے ہیں اور 9.59 لاکھ سے زائد کی موت ہوچکی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکزکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 30929163افراد متاثر اور 959528جاں بحق ہوئے ہیں۔عالمی سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6799266پر پہنچ گئی ہے اور اب تک 199474افراد کی جان جاچکی ہے۔برازیل میں اب تک 4544629 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں، جبکہ 136895کی موت ہوچکی ہے۔روس میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 1098958  پہنچ گئی ہے اور 19349 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS