نئی دہلی (ایجنسیاں)
ایک طرف جہاں فضائیہ میں خاتون پائلٹ کو رافیل طیاروں کے اسکواڈرن میں شامل کرنے کی تیاری ہے، وہیں بحریہ میں پہلی بار 2خواتین پائلٹوں کو ہیلی کاپٹر اسٹریم میں بطور’ آبزرور‘ تعینات کیاگیاہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے میں حال ہی میں شامل کیے گئے رافیل طیاروں کے اسکواڈرن میں جلد ہی ایک خاتون پائلٹ کو شامل کیا جارہا ہے ۔ان طیاروں کو گزشتہ 10ستمبر کو انبالہ ایئرفورس اسٹیشن میں گولڈن ایرو اسکواڈرن میں شامل کیا گیا تھا۔اس خاتون پائلٹ کو رافیل اڑانے میں ماہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ خاتون پائلٹ ابھی مگ 21 جنگی طیارے اڑارہی ہیں اور اسے داخلی انتخاب کے عمل کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔فی الحال ایئر فورس میں 10خاتون لڑاکا پائلٹ ہیں، جبکہ مجموعی خاتون افسران کی تعداد 1875ہے ۔
دوسری جانب بحریہ نے خواتین کوبااختیار بنانے کی سمت میں بڑی پہل کرتے ہوئے 2خواتین پائلٹوں کو ہیلی کاپٹر اسٹریم میں ’آبزرور‘ تعینات کیا ہے۔یہ دونوں پائلٹ اصل میں بحریہ کی پہلی افسر ہیں، جو جنگی جہازوں کے ذریعہ آپریٹ ہونے والے ہیلی کاپٹروں کے عملے میں شامل ہوں گی۔اب تک خاتون پائلٹوں کو بحریہ کے جاسوس اور دیگر طیاروں کے عملے میں شامل کیا گیا تھا۔اس سے قبل خاتون افسران کو بحریہ کے اہم جنگی جہازوں میں تعینات کیے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جن خاتون پائلٹوں کو منتخب کیا گیا ہے، ان میں سب لیفٹیننٹ کمودنی تیاگی اور سب لیفٹیننٹ ریتی سنگھ شامل ہیں۔یہ دونوں ان 17افسران میں شامل ہیں، جنہیں آج ان کا کورس پورا ہونے کے بعد ’آبزرور‘کی شکل میں ’ونگس‘مہیا کیے گئے ۔آبزرور کا کام خطرے کا اندازہ کرکے ہدف کا پتہ لگانا ہوتا ہے ۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
اب خاتون پائلٹ اڑائیں گی رافیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS