ممبئی: ممبئی کے قریب تھانے ضلع میں پاورلوم کے لیے مشہور بھیونڈی شہر میں ایک 46سالہ عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ این ڈی آرایف کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور ایک بچے سمیت گیارہ افراد کوملبے سے نکال کربچالیا ہے جب کہ اب تک 31افراد ملبے سے نکالے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پٹیل کمپاؤنڈ کے علاقے میں عمارت کے ملبے سے پھنسے مکینوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
آج صبح سویرے تین بجکر 40منٹ پر عمارت کے گرنے کے بعد مقامی لوگوں کے ذریعہ کم از کم 31افراد کو بچایا گیا۔ تھانہ میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بھیونڈی میں عمارت گرنے کے واقعے میں اموات کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔جس کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔
تقریبا بیس خاندان عمارت میں رہائش پذیر تھے ۔ یہ عمارت مبینہ طور پر 40 سال پرانی ہے۔
بھیونڈی میں عمارت کے منہدم سے 10 ہلاک 31کوبچایاگیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS