نئی دہلی
(انوارالحق؍ ایس این بی)
شاہین باغ 8 نمبر سے لے کر ،ابوالفضل انکلیو3 نمبر تک دوکان داروں نے مین روڈ پر ناجائز قبضہ کرکے سڑک کو تنگ کردیا ہے۔جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مذکورہ روڈ پر جام لگنے کے علاوہ اکثر بھیانک سڑک حادثے بھی پیش آتے رہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کالندی کنج 9 پارک سے ابوالفضل انکلیو3 نمبر تک مین روڈ کو فرنیچر ، کباڑی، خوانچہ والوں، موٹر مکینک کے علاوہ دیگر دکانداروں نے سڑک کو ناجائزطور پر قبضہ کرلیا ہے۔ دکاندار، دکان کے اندر برائے نام سامان رکھتے ہیں ،وہ لوگ سامان کو روڈ پر سجا دیتے ہیں جس کی وجہ سے آدھی سڑک مکمل طور پر بلاک ہوجاتاہے ۔ یہی نہیں روڈ کے دوسری طرف لوگوں نے گاڑیاںپارک کرکے سڑک کی رہی سہی جگہ کو بھی گاڑی پارکنگ میں تبدیل کردیا ہے ،جس کی وجہ سے سڑک پر اکثرٹریفک جام رہتاہے۔
سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ ایک سال کے اندر اب تک کئی سڑک حادثات ہوچکے ہیں۔ وہیں 9 نمبر پارک سے لے کر اوکھلا ہیڈ تک روڈ بے حد خراب ہے ، جہاں پر جگہ بہ جگہ بڑے بڑے گڈھے ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے کافی دھول مٹی اڑرہی ہے اور راہگیروں کو سانس لینے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔8 نمبر پر جامعہ سنابل اور اس کے گراؤنڈ میںکافی بڑی مسجد بھی ہے ۔ وہاں پر لبِ سڑک کوڑے کا انبار لگا ہوا ہے جس سے بہت زیادہ تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے ۔ کوڑے کی ڈھیر کی وجہ سے روڈ کافی تنگ ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسجد کے پاس کوڑے ڈالنا مناسب نہیں ہے لہذا مقامی کونسلر کو چاہیے کہ وہ کوڑے دان کو دوسری جگہ منتقل کرادیں تاکہ عام لوگوں اور خاص طور پر نمازیوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS