نئی دہلی ( ایجنسیاں)
ناگا امن مذاکرات کے حوالے سے مودی حکومت کے سامنے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ کیوں کہ مذاکرات میں شامل ناگالینڈ کے مسلح باغی گروپ این ایس سی این – آئی ایم نے اب الگ جھنڈے اور آئین کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز اس باغی گروپ نے کہا کہ الگ جھنڈے اور آئین کے بغیر مرکزی حکومت کے ساتھ قابل احترام امن معاہدہ نہیں ہوسکتا ۔
این ایس سی این – آئی ایم نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اسمبلی نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔دراصل این ایس سی این۔ آئی ایم کی مشترکہ کونسل کی میٹنگ جمعہ کو ہوئی، جس میں ناگا لوگوں کے تاریخی اور سیاسی حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این ایس سی این – آئی ایم کا یہ موقف ایسے وقت آیا، جب ناگالینڈ کے گورنر اور مذاکرات کار آر این روی کے درمیان اختلافات کے سبب امن مذاکرات تعطل کے شکارہیں۔
علیحدہ جھنڈاا ور آئین کے بغیرمعاہدہ نہیں:ناگاباغی گروپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS