نئی دہلی (ایجنسیاں)
لاک ڈاؤن کے دوران کتنے مہاجر مزدور ہلاک ہوئے؟ مانسون اجلاس میں اپوزیشن نے اس سوال پر حکومت کو گھیرا۔ ہنگامہ اس وقت اور بڑھ گیا جب مرکزی حکومت کی طرف سے یہ جواب آیا کہ اس کے پاس اس حوالے سے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں، جس کے بعد جمعہ کے روز حکومت سے ایک بار پھر سوال کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران شرمک اسپیشل ٹرینوں میں کتنے افراد کی موت ہوئی؟ راجیہ سبھا میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حکومت نے کہا کہ 9 ستمبر تک 97 لوگوں کی جان گئی۔ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیریک او برائن کے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ 9ستمبر تک مجموعی طور پر 97 لوگوں کی جان گئی۔ ان 97 اموات میں سے 87 لاشوں کو ریاستی پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا تھا۔ اب تک متعلقہ ریاستی پولیس سے 51 پوسٹ مارٹم رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں اموات کی وجہ حرکت قلب بندہونا، دل کی بیماری ، برین ہیمریج ، پھیپھڑوں اور جگر کی بیماری بتائی گئی۔اس سے قبل مئی میں بھی 80 مزدوروں کی موت کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ ریلوے پروٹیکشن پولیس کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ 9 مئی سے 27 مئی کے درمیان 80 افرادکی موت شرمک اسپیشل ٹرین کے اندر ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ جب کورونا وائرس کے بحران کے بعد ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا ، تب تارکین وطن مزدور وں پر کافی اثر پڑا تھا۔ لاکھوں تارکین وطن مزدور سڑکوں پر تھے ، اس دوران بہت سارے لوگوں کی موت کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
اس مسئلے پر ، پیر کو پارلیمنٹ میں یہ سوال پوچھا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں مزدوروں کی موت ہوئی ہے ، کیا حکومت کے پاس سرکاری اعداد و شمار ہیں۔
شرمک اسپیشل ٹرینوں میں ہوئی 97 کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS