نئی دہلی/ واشنگٹن (یو این آئی)
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ اسی عرصہ میں ریکارڈ 95880افراد شفایابی کے ساتھ ہی جان لیواوبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔جان لیوا وبا سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا کے شفایاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ہفتہ کوصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5308014 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 96424نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ جمعرات کے روز 97894نئے کیسز سامنے آئے تھے۔اسی عرصہ کے دوران 95ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4208431 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 1247مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 85619 ہوگئی ہے۔نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 3790سے گھٹ کر 1013964رہ گئے ہیں۔ کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 19.10فیصد،شفایابی کی شرح 79.28فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.61فیصد ہے ۔
ملک میں کووڈ-19سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے، جہاں فعال کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہاں 862ایکٹیو کیسز سے گھٹ کرمتاثرین کی مجموعی تعداد 301273اور 440ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 31791 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 22078افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 834432 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست ہیں۔اسی عرصہ کے دوران دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 529بڑھ کر 32250 ہوگئی،جبکہ اب تک قومی راجدھانی میں ہلاک شدگان کی تعداد 4907ہوگئی ہے اور اب تک 201671 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 410مریضوں کی کمی دیکھی گئی، جس سے اس ریاست میں کورونا وائرس کے اب 67825 سرگرم کیسزاور اب تک 4869 اموات ہوئیں، جبکہ 270094 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست بہار میں فعال کیسز 12609ہیں۔ ریاست میں 859 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 151750افراداس وبا سے شفایایب ہوئے ہیں۔
پوری دنیا میں کورونا وائرس وبا سے اب تک 30500368 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 951787جاں بحق۔ عالمی سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6724667پر پہنچ گئی ہے اور اب تک 198589افراد کی جان جاچکی ہے۔برازیل میں اب تک 4495183افراد اس کی زد میں آچکے ہیں، جبکہ 135793کی موت ہوچکی ہے ۔
مریضوں کی تعداد 53لاکھ کے پار, 93ہزار سے زائد نئے معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS