کسی بھی قیمت پر ملک کی پیشانی نہیں جھکنے دیں گے: راج ناتھ سنگھ

0

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج پھر ملک کو یقین دہانی کروائی کہ ہندوستان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل  اے سی)پر شریک حیثیت بدلنے کی چین کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ کسی بھی قیمت پر ملک کی پیشانی نہیں جھکنے دی جائے گی۔
 راج ناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین کو سیاسی، سفارتی اور فوجی سطح پر ہندوستان کے موقف

سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ہندوستان تمام مسائل کو پرامن مذاکرے سے حل کرنے کا حامی ہے لیکن ایل اے سی پر شریک حیثیت کو بدلنے کی کسی بھی

یکطرفہ کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا،’ہم نے چین کو سفارتی اور فوجی چینل کے توسط سے آگاہ کروا دیا کہ چین کی سرگرمیاں شریک حیثیت کو یکطرفہ بدلنے کی کوشش

ہیں۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ یہ کوشش ہمیں کسی بھی طور منظور نہیں ہے‘۔
سابق وزیر دفاع اے کے اینٹنی کے اس سوال پرکہ چین گلوان وادی میں آٹھ کلو میٹر کے علاقے میں فوج کو گشت نہیں کرنے دے رہا ہے اورحکومت

کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ فوج جہاں گشت کرتی رہی ہے‘اسے وہاں گشت لگانے کا حق ہو…راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لڑائی تو اسی لیے ہو رہی

ہے۔
انہوں نے کہا کہ  فوج کی گشت کا روایتی طریقہ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے گشت لگانے سے نہیں روک سکتی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ گشت کے

طور طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چین کا ماننا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کا رسمی تعین نہیں ہوا ہے اورایل اے سی کے سلسلے میں دونوں ملک الگ الگ

توضیح کرتے ہیں اسی لیے سرحد پرامن اوراستحکام قائم رکھنے کے لیے دونوں نے کئی معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے قول و فعل میں

تضاد ہے لہٰذا وہ وقت وقت پر ان کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔ مشرقی لداخ میں بھی یہی ہوا ہے لیکن فوج نے چین کی تمام ناپاک حرکات کا منھ توڑ

جواب دیا۔
انہوں نے ایوان اور ملک کے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ملک کی خود مختاری، اتحاد و سالمیت کے ساتھ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے

گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS