واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقراررکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے زور دے کر کہا کہ ایران اب بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست ہے۔ ایران نے خطے میں شیعہ ملیشیاﺅں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔
ہم ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ فعال کریں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ امریکا ایران پر پابندیاں عاہد کرنے کے لئے اگلے ہفتے ایک بار پھراقوام متحدہ سے رجوع کرے گا اور ان پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کےجوہری ہتھیاروں کے حصول سے متعلق امریکی موقف کے تائید کرتے ہیں۔
واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقراررکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS