نئی دہلی: لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے چین کے معاملے سے متعلق مرکز میں مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ، گالوان تصادم کے بعد 'چین سے قرض لینے'کے الزامات پر حکومت پر تیکھا حملہ شروع کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے چین سے گالوان میں پرتشدد جھڑپوں کا 'منہ توڑ جواب'چین سے ادھار لے کردیا ہے۔
اویسی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، '15 جون کو چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان کے ساتھ ناجائز اور بے رحمانہ سلوک کیا گیا۔ چار دن کے بعد ، 19 جون کو ، وزیر اعظم نے چین سے 5،521 کروڑ قرض لے کر اسے ’منہ توڑ جواب دے دیا ۔ یہ ہمارے فوجیوں کی قربانی کی توہین ہے۔