ٹک ٹاک کے لئے مائیکرو سافٹ کی بولی مسترد

0

واشنگٹن:مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ چینی شارٹ دیڈیو ایپ ٹک ٹاک خریدنے کیلئے پروموٹر کمپنی’بائٹ ڈانس‘نے اس کی  بولی مسترد کردی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی بولی مسترد  کئے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کو امریکی مائیکرو سافٹ کو فروخت نہیں کرے گی۔
مائیکرو سافٹ نے گذشتہ ماہ جاری ایک بیان میں کہاتھا کہ وہ ٹک ٹاک کا امریکہ،کینیڈا اورنیوزی لینڈ میں کاروبارخریدنے کی خواہاں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں چینی ایپ پر پابندی عائد ہونے کے دہانے پر ہے اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائٹ ڈانس سے ٹک ٹاک کے امریکی کاروبار کو فروخت کرنے کے لئے 100 دن کی مہلت دے رکھی  ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ امریکی کمپنی ’اوریکل‘اب ٹک ٹاک خرید سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS