ایل پی ایل میں مناف سمیت پلئیرزکی نیلامی یکم اکتوبر کو

0

کولمبو (یو این آئی )
لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں دو سابق ہندوستانی بالرز مناف پٹیل اور پروین کمار کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ان دونوں سمیت 150 بین الاقوامی کھلاڑیوں پر یکم اکتوبر کو بولی لگائی جائے گی۔ اس میں کرس گیل ، ڈیرن سیمی ، شاہد آفریدی اور شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔ گیل آئی پی ایل کے اس سیزن میں کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کھیلیں گے ۔ وہ 10 نومبر کو آئی پی ایل کے اختتام کے بعد ایل پی ایل کھیلنے کے لئے سری لنکا کا سفر کریں گے ۔
37 سالہ پٹیل نے 2018 میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان کے لئے 13 ٹیسٹ ، 70 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے ہیں۔ پٹیل 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ کھیل چکے ہیں۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے حالانکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کھلاڑی غیر ملکی لیگ میں کھیل سکتے ہیں۔لنکا پریمئر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی میں شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیرن براوو، شکیب الحسن، روی بوپارہ، کولن منرو، مناف پٹیل اور ورنون فیلنڈر سمیت دنیا کے 150 ٹاپ پلیئرز شامل ہیں، ہر فرنچائز 6 انٹرنیشنل پلیئرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہے ۔پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے ، ایونٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک شیڈول ہے ، تمام میچ دمبولا، پالے کیل اور ہمبنٹوٹا اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کیرپورٹ کے مطابق لیگ میں 5 ٹیمیں شامل ہیں۔لیگ میں شامل ہر ٹیم کا اسکواڈ 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور لیگ میں حصہ لینے والے مقامی کھلاڑیوں کی تعداد 65 ہوگی۔
شیڈول کے مطابق لیگ کی افتتاحی تقریب سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہوگی اور 14 نومبر سے 6 دسمبر کے دوران لیگ کے میچ کھیلے جائیں گے ۔لنکا پریمئر لیگ میں 23 میچ کھیلے جائیں گے ۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کے عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ لیگ میں شرکت کے لیے بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کا دورانیہ 14 دن سے کم کرکے 7 دن کردیا گیا ہے ۔سری لنکا میں اس وقت مقامی سطح پر کورونا وائرس کے منتقلی کی رپورٹ نہیں ہے لیکن قرنطینہ کی شرط سخت کردی گئی ہے تاکہ متاثرہ افراد سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ۔اس دوران سری لنکن پریمیئر لیگ نے 24 پاکستانی کرکٹرز کو شارٹ لسٹ میں شامل کر لیا۔سری لنکن لیگ میں شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک،محمد حفیظ، وہاب ریاض، سرفراز احمد، کامران اکمل، شرجیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل،افتخار احمد، محمد سمیع، محمد عباس، سہیل تنویر، عمادوسیم، جنید خان،انور علی، محمد نواز، حسین طلعت، آصف علی، رومان رئیس اور عمر گل شامل ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS