ماسکو:روس نے کورونا وائرس کی توڑ کیلئے تیار ویکسین کی پہلی کھیپ ملک کے مختلف خطوں میں تقسیم کے لئے بھیجی ہے۔ جمعہ کو روس کی وزارت صحت نے یہ بیان جاری کیا۔ بیان کے مطابق روس کے قومی وبائی تحقیقی مرکز گیمیلیا کے ذریعہ تیار یہ ویکسین جس کا نام ’اسپوتنک -5‘ ہے ، روس کے مختلف علاقوں میں بھیج دی گئی ہے۔ اس سے ملک میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ یہ ویکسین پہلے ان لوگوں کو لگائی جائے گی جن کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔
درحقیقت روس دنیا میں پہلا ملک بن گیا جس نے 11 اگست کو کوڈ ۔19 ویکسین کی منظوری دی تھی۔ یہ ویکسین اگلے سال یکم جنوری سے عام لوگوں کو دستیاب میں ہوگی۔ روس کے گیمیلیاریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور وزارت دفاع کے ذریعہ مشترکہ طور سے تیار’اسپوتنک -5‘کے نام سے جانی جانے والی کورونا ویکسین سب سے پہلے کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف طبی اسٹاف کو دی جائے گی۔ یہ ویکسین’رشین انویسٹمنٹ فنڈ‘(آر ڈی آئی ایف )کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔