متاثرین کی تعداد 43لاکھ سے تجاوز، تقریباً90ہزار نئے معاملے

0

نئی دہلی/ واشنگٹن (یو این آئی)
 ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ کے درمیان اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے دن بھی 74894افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3398845ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89706نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4370129ہوگئی۔ صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 13697سے بڑھ کر 897394ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1115مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 73890ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز20.53کی شرح فیصد ،شفایابی کی شرح 77.77فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.69فیصد ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس ریاست میں کووڈ -19کے مزید6517 اضافے سے مجموعی تعداد 243809ہو گئی اور مزید 380اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27407ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 13234 افراد شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 672556 ہوگئی ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران 1112مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس سے وبائی امراض کے 63256 کیسز ہیں اور 4047اموات، جبکہ 211170مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ریاست بہار میں 15346فعال کیسز ہیں، جبکہ 765افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ابھی تک اس ریاست میں 134391 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز 1834سے بڑھ کر22377 ہوچکے ہیں ۔ اسی مدت میں جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے ابھی تک 4618مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ اب تک 170140 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8.97لاکھ سے زیادہ اور تقریباً 2.76کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورو نا وائرس نے اب تک 27579437افراد کو متاثر اور 897614 افراد کو ہلاک کیا ہے۔کورونا وائرس سے متاثراورہلاکتوں کے معاملہ ابھی تک امریکہ دنیا بھر میں سر فہرست ہے اور اس ملک میں ابھی تک متاثرین کی 6327793ہوگئی ہے اور اب تک 189679 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ہندوستان ہے۔ دنیا میں تیسرے نمبر پر براجمان برازیل میں اب تک 4162073افراد اس وباکا شکار ہوچکے ہیں ، جبکہ 127464افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS