نئی دہلی (یواین آئی )
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ اساتذہ ہی ملک کی تعمیر کرنے والے ہیں جو شہریوں کی ترقی کرنے کے لئے ان کی کردارسازی کی مضبوط بنیاد ہمارے بچوں میں ڈالتے ہیں۔
مسٹر کووند نے قومی اساتذہ ایوارڈ کی ورچوؤل تقریب سے اپنے خطاب میں ہفتے کو کہا کہ اساتذہ کی حقیقی کامیابی طلبا کو اچھا انسان بنانا ہے جو عقلی طورپر سوچنے کے قابل اور کام کرنے کے اہل ہوںنے ہمدردی ، ہمت اور دانشمندی ، تخلیقی صلاحیت، سائنسی سوچ اور اخلاقی اقدارکے تال میل کی قابلیت ہو۔ انہوں نے اساتذہ کے عزم ،تعاون اور فضیلت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اچھے کلاس روم اور آلات سے آراستہ اسکول نہیں بنتا ہے بلکہ اساتذہ کے عزم اور قربانی سے اس کی تعمیر ہوتی ہے ۔
اس تقریب میں ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 47 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا جن میں 18 خاتون اساتذہ ہیں اور دو دویانگ زمرے کے ٹیچر ہیں۔مسٹر کووند نے کہا ، ‘‘مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ آج نوازے گئے 47 اساتذہ میں سے 18 خواتین ہیں ، یعنی ان سبھی نے تقریباً 40 فیصد مقام حاصل کیا ہے ۔’’ انہوں نے کہا کہ خواتین نے تعلیم کے میدان میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا ، ’آپ سبھی اعزازسے نوازے گئے معزز اساتذہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات ۔ آپ سبھی کو یہ اعزاز دیتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہورہی ہے ۔ عام دنوں میں ، آپ سب کو راشٹرپتی بھون میں مدعو کیا جاتا تھا، لیکن اس بار عالمی وباء کوویڈ ۔19 کی وجہ سے ممکن نہیں ہے ۔ یہ معزز ایوارڈ آپ سب کے عزم اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔ آپ سب نے اپنے معیار تعلیم میں اضافہ کرکے اپنے مضامین کو اس قدر دلچسپ بنا دیا کہ طلباء کی ایک بڑی تعداد نے اس سے استفادہ کیا۔ مشکل وقت میں ، آپ سب نے ، سخت محنت کرکے ، بچوں کے اعتماد میں مستقل اضافہ کیا ہے ۔ سکم کے استاذ لومس دھنگل سمیت 47 اساتذہ ، جنہوں نے شاعری اور کہانی سے ریاضی کی تعلیم دی ، اور چھندواڑہ کے محمد شاہد ، جنہوں نے 300 ویڈیو بنا کر طلبا کو ریاضی کی تعلیم دی ، کو ہفتہ کے روز صدر کے ذریعہ قومی اساتذہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مسٹر کووند نے آج صبح 11 بجے ان اساتذہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اعزاز سے نوازا ۔ان میں سے دو اساتذہ دیویانگ زمرے سے تعلق رکھتے ہیں ، ان میں احمد آباد کے نابینا اسکول کی استاد محترمہ جوشی سدھا گوتم بھائی اور بہار کے بیگوسرائے کے نابینا استاد سنت کمار ساہنی ہیں۔ یہ اساتذہ 36 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے علاوہ 7 تنظیموں سے بھی ہیں۔ ان میں کیندریہ ودیالے ، جواہر نوودیہ ودیالے ، سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ، ایٹامک ایجوکیشن سوسائٹی وغیرہ کے اساتذہ شامل ہیں۔ صدر کووند نے یوم اساتذہ کے موقع پر ان اساتذہ کو اعزاز سے نوازا ۔ ان اساتذہ نے اپنے اسکولوں میں جدت طرازی کا استعمال کیا ہے ماحولیات کو خوبصورت بنانے اور انفارمیشن ٹکنالوجی کا تخلیقی استعمال کیا ہے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک اور مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوترے بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر سرورپلی رادھا کرشنن کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
اساتذہ ہی ملک کی تعمیر کرنے والے :کووند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS