ہندوستان میں چارستمبرتک کل 4 کروڑ 77 لاکھ 38 ہزار 491 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ

0

نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کوویڈ -19 کے ہر روز ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی اسے قابو کرنے کی مہم کے تحت 4 ستمبر تک کل 4 کروڑ 77 لاکھ 38 ہزار 491  کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کو بتایا گیا کہ 04 ستمبر کو ایک دن میں 10 لاکھ 59 ہزار 346 کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور ٹیسٹوں کی کل تعداد 4،77،38،49 تک جا پہنچی ہے۔
اس سے پہلے کورونا کے بڑھتے قہر کو تھمنے کےلئے دو اور 3 ستمبر کو مسلسل دو دن 11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
کونسل کی طرف سے جمعہ کو جاری اعدادو شمار میں 3 ستمبر کو 11 لاکھ 69 ہزار 765  کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔اسے کونسل کے مطابق ملک میں 12 ستمبر کو پہلی بار 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی جو دنیا میں ایک دن میں انفیکشن کے سب سےزیادہ  جانچ کا ریکارڈ بھی ہے۔
کورونا کے ملک میں مسلسل بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے اس کی روک تھام کےلئے جانچ، علاج اور رابطے کا پتہ لگانے پر مسلسل زوردیا جارہا ہے۔
ایک ستمبر کو دس لاکھ 12 ہزار 367 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔
اس سے پہلے ملک میں 29 اگست کو ریکارڈ 10 لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور پہلی بار 21 اگست کو دس لاکھ سے زیادہ دس لاکھ 23 ہزار 836 کورونا جانچ کی گئی تھی اور ایک دن میں دس لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والا دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک بنا تھا۔
ادھر کنٹرول کےلئے اٹھائے جارہے قدموں کے درمیان انفیکشن کا ویگ روزانہ بڑھ رہا ہے اور ہفتے کی وزارت صحت کے اعدادو شمار  میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 86 ہزار 432  ریکارڈ نئے معاملے آئے 1089  لوگوں کی وائرس سے جان جاچکی ہے۔
ملک میں وائرس کے کل معاملے 40 لاکھ کو پار کرچکے ہیں۔ وائرس کے کل معاملے 40 لاکھ 23 ہزار 179 ہوچکے ہیں اور 69561 کی جان جا چکی ہے۔
وائرس کو 31 لاکھ سات ہزار 223 لوگ مات دے چکے ہیں جبکہ آتھ لاکھ 46 ہزار 395 اس سے فی الحال متاثر ہیں۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ شرح اموات 1.73 فیصد اور ریکوری کی شرح 77.23 فیصد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS