نئی دہلی : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وقفہ سوالات ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا کرکے نئے ہندوستان کی ایک خوفناک تصویر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔مسٹر کنور دانش علی نے جمعرات کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ "اگر آپ ٹوئیٹ کریں، تو توہین، اگر آپ سڑک پر سوال کریں تو غدار۔ملک کی سب سے بڑی پنچایت بچی تھی عوام کے سوالات اٹھانے کے لئے ۔ مگر حکومت نے وہاں بھی وقفہ سوالات ختم کردیا ہے ۔ 'نہ رہے بانس، نہ بجے بانسری'۔ یہ ہے 'نئے ہندوستان کی خوفناک تصویر!"۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بغیر کسی تعطیل کے چلے گا۔ ایوان کی کارروائی پہلے دن 14 ستمبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ اگلے دن 15 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کارروائی 3 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی وقفہ سوالات اور غیرسرکاری ممبروں کا کام کاج بھی اس بار نہیں ہوگا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت وقفۂ سوالات کو ختم کرکے ایک خوفناک تصویر بنارہی ہے :کنور دانش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS