دہلی این سی آر میں ریلوے ٹریک کے اردگر بسی تقربیاٰ 48،000جھگی جھونپڑیاں ہٹائی جائے :سپریم کورٹ

0

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے تین مہینے کے اندر دہلی میں 140کلومیٹر لمبی ریل پڑیوں کے اردگرد کی تقربیاٰ  48،000جھگی جھونپڑی (سلمس)کو ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔ ساتھ ہی یہ حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی عدالت جھگی جھونپڑیوں (کچی آبادیوں)کو ہٹانے پر کوئی اسٹے نہیں دے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ریلوئے لائن کے  اگر کوئی عدالت چاروں طرف تجاوزات سے متعلق عبوری حکم جاری کرتی ہے تو وہ کارگر ثابت نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ارون مشرا کے بنچ نے یہ حکم ایم سی مہتا کیس میں منظور کیا ہے۔
ریلوے نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ دہلی این سی آر میں 140کلومیٹر لمبی ریلوے لائن کے ساتھ جھگی جھونپڑیوں کا تجاوزات ہے جس میں 70کلو میٹر لائن کے ساتھ یہ بہت زیادہ ہے جو کہ قریب 48،000جھگی جھونپڑی ہے۔ ریلوے نے کہا کہ این جی ٹی نے اکتوبر 2018میں حکم دیا تھا کہ جس کے تحت ان جھگی بستی کو ہٹانے کے لئے اسپیشل اسٹاف فورس کو قائم کیا تھا لیکن سیاسی دکھل اندازی کے چلتے ریلوے لائن کے اردگر کا یہ  تجاوزات ہٹایا نہیں جا سکا ہے۔ ریلوے نے کہا کہ اس میں کافی تجاوزات تو ریلوے کے تحفظ زون میں ہے جو کہ کافی پریشان کن ہے۔
سپریم کورٹ نے پیر کو اپنے حکم میں کہا ہے کہ ان  جھگی جھونپڑیوں (کچی آبادیوں)کو دور کرنے کے لئے مرحلہ وار کام کیا جائے اور ریلوے سیفٹی زون میں پہلی تجاوزات کو ختم کیا جائے ،جو تین ماہ میں مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے زور دے کر کہا ہے کہ ریلوے لائن کے آس پاس تجاوزات ہٹانے کے کام میں کسی بھی سیاسی دباؤ اور مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS