فون پے ہندوستان کے 2.5 کروڑ چھوٹے کاروباریوں کو ڈیجیٹل بنائے گا

0

نئی دہلی:ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم ’فون پے‘نے آئندہ ایک برس میں ملک میں 2.5 کروڑ روپیے سے زیادہ چھوٹے تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کا اہل بنائے گا۔
کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ ان کیرانہ کاروباریوں کو وہ فون پے فار بزنس ایپ کی سہولت بھی دے گی جس سے انھیں ادائیگی کے عمل میں شروع سے آخر تک کنٹرول ملے گا جس میں فوری ادائیگی کی تصدیق، رسید اور نمٹارہ شامل ہیں۔ مرچینٹ ٹیم کے ذریعے سے 5,500 تعلقہ تک پہنچنے کا منصوبہ ہے جس سے نصف شہری اور دیہی علاقوں میں 10,000 سے زیادہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔
کمپنی نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی میں تیزی ہونے کے باوجود پورے ہندوستان میں کیرانہ اب بھی نقد لین دین پر منحصر ہیں۔ کیرانہ مالکوں کے پاس اسمارٹ فون ڈیٹا ہے اور وہ نئی ٹیکنالوجی کو اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسی کوئی بھی سروس نہیں ہے جو ان کی امیدوں کو پورا کر سکے۔ کیرانہ دکانیں اپنے گاہک بڑھانا چاہتی ہیں اور ان کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کرتی ہیں۔ دوسری جانب صارف اپنے مقامی بھروسے کے پڑوس کی دکانوں تک پہنچ جاری رکھتے ہوئے سکیورٹی اور سہولت ڈھونڈ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS