استنبول: ترک استغاثہ نے جمعہ کے روز دو الگ مقدمات میں 69 مشتبہ ملزمان کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان مشتبہ افراد کا تعلق 2016 کی ناکام بغاوت کی تحریک سے تھا۔
نشریاتی ادارہ این ٹی وی نے بتایا ہے کہ چیف پبلک پراسکیوٹر آفس کے حکم پر پولس نے ازمیر میں ان مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لئے 13 صوبوں میں بیک وقت کارروائی شروع کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 26 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
این ٹی وی کے مطابق چیف پبلک پراسکیوٹر آفس کےحکم پر مغربی صوبے بالکسیر میں ایک انکوائری میں 10 افسران کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق اس آپریشن میں نشانہ بنائے گئے تمام افراد نے امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک سے رابطے کیا تھا۔جولائی 2016 میں ترک حکومت نے فتح اللہ گولن اور اس کے نیٹ ورک کو ملک میں بغاوت کا مورد ذمہ دار ٹھہرایا تھا، جس میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ترکی میں2016 کی ناکام بغاوت 69 مشتبہ ملزمان کے خلاف حراستی وارنٹ جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS