افغانستان اور سوڈان میں سیلاب کا قہر جاری ہے، افغانستان کے مختلف صوبوں میں زبردست بارش کے بعد اب تک 122 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً 147 زخمی ہوچکے ہیں۔
قومی میڈیا نے وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل سامنے آئی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ بدھ کو ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سے 100 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
افغان۔1 ٹی وی نیوز نشریات کے مطابق پروان، کابل، کپیسا، میدن وردک، پنجشیر، نانگہار، لوگر، پاکتیا، نورستان، لاگمان اور کھوست میں سیلاب کے قہر سے اب تک تقریباً 150 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں منگل کی رات تیز بارش کے بعد آئے زبردست سیلاب سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 25 لوگوں کی موت اور 40 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
سوڈان میں سیلاب کے سبب مرنے والوں کی تعداد 86 ہوئی
سوڈان میں شدید بارش اور سیلاب کے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 86 ہوگئی ہے۔ سوڈان کے المشد اخبار نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اخبار کے مطابق اس آفت میں 44 لوگ زخمی اور 32000 گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بارش اور سیلاب کے سبب 74 لوگوں کی موت کی اطلاع دی گئی تھی۔ سوڈان میں تقریباً ہر برس جون سے اکتوبر کے آخر تک بارش کے سبب حالت ابتر ہوجاتی ہے۔
افغانستان اور سوڈان میں سیلاب کا قہر، 208 لوگوں کی موت، سینکڑوں زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS