کووڈ-19 سے متعلق بیماری متاثرہ بچوں میں مدافعتی نظام کو بدل دیتی ہے، مطالعہ

0

کووڈ ۔19 سے متاثرہ بچوں میں ایک نئی بیماری  سامنے آئی ہے۔ جسے پیڈیاٹرک انفلمیٹری ملٹی سسٹم سنڈروم(پی آئی ایم ایس-ٹی ایس) کہا جاتا ہے۔ نایاب سنڈروم خون کی رگوں میں شدید سوزش کا سبب بنتا ہے اور دل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

برطانیہ کے محققین نے 25 بچوں کے خون کے نمونوں کا  ٹیسٹ کیا جن کو پی آئی ایم ایس -ٹی ایس سنڈروم ہے اور ان کا موازنہ صحتمند بچوں سے کیا  گیا ہے۔
نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  پی آئی ایم ایس-ٹی ایس کے شدید مرحلے میں ، بچوں میں سائٹوکائن (قوت مدافعتی نظام سے وابستہ مالیکیولس) کی سطح میں اضافہ  دیکھا گیا ہے اور وائٹ بلڈ سیلسز کی سطح میں کمی دیکھی گئی۔ جس کو لمپھو سائٹس کہتے ہیں۔ جب بچے ٹھیک ہو گئے تب تک ، قوت مدافعت کے نظام میں تبدیلیاں آہستہ آہستہ معمول پر آ گئیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ مطالعہ آئندہ کی تحقیق کے لئے اہم ثبوت فراہم کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ کس مریض کا کیا علاج ہوسکتا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS