جی ای ای اوراین ای ای ٹی امتحان کو لیکر مرکزی حکومت سے بولے راہل گاندھی، طلباء کی بھی من کی بات سنیں

0

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی کے'من کی بات'پروگرام کو تنز کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے طلباء کی من کی بات سنتے ہوئے جی ای ای اور NEET کے امتحانات روکنے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ، 'آج ہمارے لاکھوں طلباء حکومت کو کچھ کہہ رہے ہیں۔ انہیں NEET، JEE امتحان کے بارے میں ان کی بات سننی چاہئے اور حکومت کو بامقصد حل تلاش کرنا چاہئے۔آپ کو بتاتے چلے کہ دونوں امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ طلباء اور ان کے والدین کر رہے ہیں۔ بہت سے رہنما بھی اس مطالبہ میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے دوران ان امتحانات کا انعقاد خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، سپریم کورٹ بھی اس معاملے میں والدین کی جانب سے دی گئی درخواست کی سماعت کرنے جارہی ہے۔
اس سے قبل دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی انجینئرنگ اور میڈیکل سے متعلق ان داخلہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکز سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کوئی متبادل تلاش کرنے کی بات کی ہے۔ تاہم،مرکزی حکومت ان امتحانات کے بارے میں پرعزم ہے جس میں لاکھوں طلباء  ملک بھر سے اس امتحان میں بیٹھنے جارہے ہیں۔ امتحانات کے لئے داخلہ کارڈ جاری کردیا گیا ہے اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے اسے ڈاؤن لوڈ بھی کیا ہے۔
اسی کے ساتھ ہی ،سپریم کورٹ نے پہلے ہی طلباء کی طرف سے دی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے کہا ،'طلباء کے کیریئر کے ساتھ رسک نہیں لیا جاسکتا۔ زندگی کو نہیں روکا جاسکتا …. کورونا ایک سال تک چل سکتا ہے …. کیا ہم دوسرے سال انتظار کریں گے؟  آپ کو بتادیں کہ IIT میں داخلے کے لئے ہونے والے امتحان JEE(مین)یکم ستمبر اور 6 ستمبر کو ہوگا جبکہ NEET کا امتحان 13 ستمبر کو ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS