چین نے کھانے کی بربادی کے خلاف مہم کا اعلان کیوں کیا ؟

    0

    چین کے صدر شی جنپنگ نے گذشتہ ہفتے اپنے ملک کے شہریوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ "صاف پلیٹ مہم" کے نام سے ایک نئے اقدام کے تحت اشیائے خوردونوش کی بربادی پر کٹوتی کریں۔ کووڈ – 19 وبائی بیماری کے سبب اس وقت جب تباہ کن سیلاب اور بڑے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہوئے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔

    ریستوراں ، کیٹرنگ ایسوسی ایشنز اور یہاں تک کہ فوج نے بھی فوری طور پر نئے اقدامات متعارف کراتے ہوئے صدر کی اپیل کا خیر مقدم کیا۔

    سی جن پنگ نے اس مہم کا اعلان کیا ، اور اس کی حمایت میں قانون سازی اور دیگر طریقہ کار کو مستحکم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ، ملک میں کھانے پینے کی بربادی کے مسئلے کو “افسوسناک اور پریشان کن” قرار دیا۔ حالیہ برسوں کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ چین سالانہ تقریبا  17-18 ملین ٹن غذا کی بربادی کرتا ہے۔ جس طرح موازنہ کی بات ہے ، ریاستہائے متحدہ ، کھانے پینے کی بربادی میں عالمی سطح پر سرفہرست ہے  ، ایک سال میں تقریبا 40 ملین ٹن کھانا پھینک دیتا ہے۔

     شی جن پنگ کے اعلان کے بعد ، سرکاری میڈیا  نے ریستوراں میں اںے والے کسٹمرس  کے بارے میں انکشاف کیا ہے لوگو بڑی مقدار میں کھانا منگواتے ہیں جتنا کہ وہ کھا بھی نہ سکیں، اور ساتھ ہی انہوں نے چین کے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بڑھتے ہوئے پروگراموں کو نامزد کیا اور لوگوں کے بارے میں بتایا کہ وہ لائو سٹریم کے دوران بڑی مقدار میں کھانے کی مختلف اقسام کھاتے نظر آتے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ اس سے بربادی کی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے۔

    تعمیل تیز کردی گئی ہے۔ کچھ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے اس طرح کے مواد کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے ، جبکہ ووہان کیٹرنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے شہر کے ریستوراں سے ''این 1" نظام وضع کرنے کی اپیل کی ہے – ایک ریستوراں میں کسٹمر کے گروپ کو پیش کی جانے والے کھانے کی  مقدار گروپ میں شامل افراد کی تعداد سے ایک کم ہونی چاہئے۔ ملک کے متعدد ریستورانوں نے اس مہم کی حمایت میں اپنے اقدامات کا اعلان کیا ، جس میں "کھانے کی بربادی کی روک تھام کے نگرانوں" کا تعارف شامل ہے۔

    جمعرات کے روز ، پی ایل اے ڈیلی ، چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اطلاع دی ہے کہ فوج کھانا پکانے کو آسان بنانے اور کھانے اور دیگر وسائل کی بربادی کو کم کرنے کے لئے ، نئی ہائی ٹیک ، اعلی کارکردگی کے سازوسامان اور عمل – متعارف کروا رہی ہے۔

    جوابی کارروائی

    این -1 سسٹم کے علاوہ جس میں کچھ تنقید ہوئی ہے ، چانگشا شہر کے ایک ریستوراں میں  کسٹمر کی خدمت کرنے سے پہلے ان کا وزن  چیک کرنے کے فیصلے پر آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پرا، اور ان کو معافی مانگنا پڑی اور پیچھے ہٹنا پڑا۔ ریستوراں کے مطابق وزن کے اعداد و شمار کو ایپ میں ڈالا جائے گا اور اس کے بعد کسی  کسٹمرکو کھانا کھانے کی مقدار کی  اسی حساب سے بتائی جائے گی۔

    سنہ1958 اور 1962 کے درمیان ، چین میں ’گریٹ لیپ فارورڈ‘ کے دوران ، چیئرمین ماؤ نے کسانوں کو جو کچھ بو سکتے تھے ، اس کے بارے میں سخت قوانین وضع کیے تھے۔ اس کے سبب ایک اندازے کے مطابق لاکھوں افراد بھوک سے مر گئے تھے۔

    چین کے قومی اعداد و شمار کے بیورو کے مطابق ، ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پچھلے سال کے مقابلہ میں اس جولائی میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔ بین الاقوامی تجارت میں کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کا چین کی معیشت پر شدید اثر پڑا ہے اور اس نے بہت ساری سپلائی چینوں کو منقطع کردی ہے جس کے ذریعہ اس نے مختلف قسم کی اشیائے خوردونوش کی اشیاء حاصل کی ہیں۔

    چین کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بگڑ رہے ہیں ، اور امریکا اور آسٹریلیا کے ساتھ بھی خوراک کی درآمد کے دو بڑے ذرائع – نے فوڈ سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا ہے۔ معاملات مزید خراب  ہوئے جب، جنوبی چین کے بڑے حصوں میں حالیہ سیلاب سے کھیتوں کو خراب کر دیا ہے اور ٹن پیداوار کو تباہ کردیا ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں فصلوں کو تباہ کرنے والے ٹڈیوں سے بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

    تاہم ، سرکاری میڈیا نے ان تجاویز کو مسترد کردیا ہے کہ چین کو خوراک کی کمی کے بحران کا سامنا ہے۔

    تاریخ
    شی جن پنگ کے صدر بننے کے فورا بعد ، 2013 میں ، چینی حکومت نے کھانے کی بربادی کو کم کرنے کے لئے  "اپنی پلیٹوں کو صاف کرو" مہم کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ، اس مہم کو زیادہ سے زیادہ اس بات کا یقین کرنے پر مرکوز کیا گیا تھا کہ سرکاری عہدیداروں نے سادگی کی پیروی کی اور دعوتوں میں کم سے کم کھانے کی بربادی پر زور دیا۔ چین کی وزارت تجارت کے مطابق ، ان اقدامات کے نتیجے میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں 2013 میں اشیائے خوردونوش کی فروخت میں تقریبا نصف کمی واقع ہوئی تھی۔

    بشکریہ انڈین ایکسپریس 
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS