نئی دہلی (ایجنسی): پیر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ایک بڑی خبر آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی کے بہت سارے سینئر لیڈروں نے پارٹی میں بڑی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر ہے کہ ان لیڈروں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں کانگریس کے 20 سیئنر لیڈروں نے پارٹی میں اندرونی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے،سونیا گاندھی سے قیادت کے معاملے پر بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے موجودہ صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے اجتماعی قیادت کا مطالبہ کیا ہے۔
اس خط میں کانگریس کی قیادت میں تبدیلی میں تاخیر کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ خط لکھنے والے لیڈروں نے سونیا گاندھی سے بھی اس بارے میں بات کرنے کے لئے وقت مانگاہے ۔ خط لکھنے والوں میں آنند شرما،غلام نبی آزاد،کپل سبل،وویک تنکھا، پرتھیوراج چوہان ،ویراپا موئلی،ششی تھرور،بھوپندرہوڈا،راج ببر،منیش تیواری،مکول واسینک اورکئی سابق وزرائے اعلی اور ریاستی کانگریس کے صدد شامل ہیں۔
کانگریس میں قیادت کے معاملے پر جاری بحث کے درمیان،پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز اکائی ،کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگی۔ پارٹی کی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے مطابق،سی ڈبلیو سی کا اجلاس پیرکی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں موجودہ سیاسی معاملے،معیشت کی حالت اور کورونا وائرس کے بحران سمیت بہت سے معاملوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم،سی ڈبلیو سی کا اجلاس اس وقت منعقد کیا جارہا ہے جب سونیا گاندھی نے عبوری صدر کی حیثیت سے ایک سال کی مدت پوری کر چکی ہیں۔ راہول گاندھی کے استعفے کے بعد انہیں عبوری صدر بنایا کیا گیا تھا۔
پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران کانگریس کے کئی لیڈروں نے کھل کر مطالبہ کیا ہے کہ ایک بار پھر راہول گاندھی کو کانگریس کی کمان سونپی جائے۔ حال ہی میں،کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا تھا کہ کانگریس کے 100 فیصد کارکنوں کا احساس ہے کہ راہل گاندھی کو دوبارہ پارٹی کی قیادت کرنی چاہئے۔
لیکن راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ کانگریس کے صدر کو گاندھی خاندان سے باہر کا ہونا چاہئے۔ اس وقت کانگریس میں بہت انتشار بنا ہوا ہے کیونکہ صرف رندیپ سرجے والا ہی نہیں،ششی تھرور سمیت متعدد لیڈروں نے اس معاملے پر میڈیا میں بیانات دیئے ہیں۔
پارٹی قیادیت کو لیکر کانگریس کے 20 سیئنرلیڈروں نے سونیا گاندھی کو خط لکھا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS