نئی دہلی: سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد بالی ووڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کو تحقیقات کرنے کی منظوری مل ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح 10 ممبروں پر مشتمل سی بی آئی کی اس خصوصی ٹیم نے سوشانت سنگھ کے اسٹاف مممبروں سے بھی تحقیقات کی ہے۔
ایس پی نوپر پرساد اس خصوصی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ جمعرات کے روز ان کی ٹیم تحقیقات کے لئے ممبئی پہنچی۔اس بار بی ایم سی نے سی بی آئی عہدیداروں کو قرنٹائن نہیں کیا۔ایس پی نوپر پرساد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت کیس کا مکمل ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے جمعہ کو ممبئی پولیس حکام سے ملاقات کی ہے۔ اس خصوصی ٹیم کے ساتھ سینٹرل فرانسک سائنس لیبارٹری (سی ایف ایس ایل) کےماہرین بھی اس ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔سوشانت کے باورچی بھی ایک اہم گواہ ہیں،سی بی آئی حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ فرانسک ماہرین جمعہ کو کرائم سین کا معائنہ کی تحقیق بھی کریں گے ۔ اطلاعات کے مطابق سی بی ایس،سی ایف ایس ایل کے ماہرین کے ساتھ سوشانت سنگھ کے گھر دوبارہ جائزہ لے گی ۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم ممبئی پولیس سے معلومات حاصل کرے گی اور دوسری ٹیم پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سوشانت سنگھ کیس میں سی بی آئی تحقیقات کی منظوری دی۔ عدالت نے کہا کہ 'کیس میں منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے'۔ اس سے قبل ممبئی اور بہار پولیس کی جانب سے اس معاملے میں دو الگ الگ تحقیقات کی جارہی تھیں۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا تھا کہ ممبئی پولیس نے اب تک کی تحقیقات میں جو بھی ثبوت اور دستاویزات جمع کیے ہیں ان سب کو سی بی آئی کے حوالے کرنا چاہئے اور مرکزی تفتیشی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔
سوشانت سنگھ خودکشی معاملےکی سی بی آئی انکوائری شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS