دہلی این سی آر میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

0

نئی دہلی: دہلی اور این سی آر کےقریب وہ جوار میں صبح سے ہی شدید بارش ہونے سے لوگوں کو راحت تو ملی ہے۔ لیکن اسی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دہلی، غازی آباد اور نوئیڈا کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ جس کے سبب درجہ حرارت میں بہتری  ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے راجدھانی دہلی اور قریب کے علاقوں میں لگاتار گرمی اور امس بنی ہوئی تھی۔ محکمہ  موسمیات نے بدھ کو راجدھانی دہلی میں بارش اور آسمان میں بادل چھائے رہنے کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بارش سے دہلی میں کئی جگہ سڑکیں تلاب کی شکل اختیار کرگئی ہیں ۔جس کی وجہ سے آمدورفت میں بہت پرشانی ہورہی ہے اور جگہ جگہ ٹریفک کچھوے کی رفتار سے چل رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات نےدہلی سے ملے علاقوں میں بھی پورے دن رم جھم بارش ہونے کی امید جتائی ہے۔ دہلی پولیس نے اپنے ٹویئٹر ہینڈل پر راجدھاننی میں کئی جگہ کے لئے ٹریفک الئرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے دھول کنواں، پل پرلاہد پور اور لیبرٹی سنیما سے پنجابی باغ جانے والے راستے پر گاڑیوں کو بریک ڈائون، سڑکوں پر گڈھوں میں پانی بھرنے اور ٹریفک جام لگنے کو لیکر الئرٹ جاری کیا تھا۔
آئی ایم ڈی نے اپنے  ٹویٹ میں کہا کہ، 'سنبھل، گولوٹی، سیانا،بلنشہر،خرجا،کوسلی،باوال،نوح،سونانہ،پلول،ہودل،فرید آباد،گروگرام،مانساراور بلاب گڑھ اور اس سے منسلک علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سے قبل یہ پیشن گوی کی تھی کہ بدھ کے روز متعدد علاقوں میں درمیانی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔
صفدرجنگ آبزرویٹری نے  راجدھانی دہلی  میں اگست مہینے میں 139.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،جو اوسط 157.1 ملی میٹر سے 11 فیصد کم ہے۔ یکم جون سے اب تک مجموعی طور پر 457.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،جو اوسطا 433.2 ملی میٹر سے زیادہ ہے۔ اسکائی میٹ نے منگل کی رات ٹویٹ کیا تھا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں دہلی اور شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بارش ہوگی۔ راجستھان،پنجاب،ہریانہ،دہلی،اترپردیش،بہار،ہماچل سمیت اڈیشہ،آندھرا پردیش،کرناٹک اورکیرالہ میں تیزبارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS