امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سافٹ ویئرکمپنی اوریکل ایک اچھی کمپنی ہے اور وہ ملک میں چینی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کے روز نامہ نگاروں سے کہا ’’ میرا خیال ہے کہ اوریکل ایک بہت بڑی کمپنی ہے اور اس کا مالک ایک زبردست شخص ہے، مجھے لگتا ہے کہ اوریکل اسے ضرور سنبھال سکتا ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اوریکل اور مائیکرو سافٹ کے علاوہ دیگر کمپنیاں شاہد ٹک ٹاک کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ ٹک ٹاک کی بولی لگانے والے کے طور پر سامنے آیا ہے ، جبکہ ٹویٹر نے بھی ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔ ٹرمپ کا یہ تبصرہ چین کی ٹک ٹاک کے مالک بائٹ ڈانس کے سرمایہ کاروں کے اوریکل کمپنی میں شامل ہوئے اور شمالی امریکہ ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شارٹ ویڈیو ایپس چلانے کے لئے بولی لگانے کے بعد سامنے آیا۔