اب آدھار کارڈ سے جڑے گی آپ کی ہیلتھ آئی ڈی،صرف ایک کلک سے

0

نئی دہلی :ملک کے ہر شہری کو اچھا اور ستا علاج مل سکے اس کے لئے مرکزی حکومت نئی پالیسی لیکر آئی ہے۔ جس کے تحت لوگوں کو ایک خاص طرح کی صحت سے مطالق آئی ڈی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ جس میں ان کی صحت کا پوری طرح سے ریکاڈ درج ہوگا۔ اس کے ذریعہ کسی بھی مریض کو کسی بھی اسپتال میں اپنا علاج اسانی سے کرا سکتے ہے۔ اس ہلتھ آئی ڈی کو آدھار کارڈ (Aadhar Card)سے جوڑا جائے گا۔ جس سے اس فرد کی پہچان اسانی سے ہو جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گی راسٹریہ ڈیجیٹل صحت مشن (این ڈی ایچ ایم)کے تحت ہر شہری کی صحت کے بارے میں ڈیجیٹل آئی ڈی آن لائن سے جڑی ہوگی۔ اس میں مریض کا نام ،پتہ، صحت سے مطلق ہر طرح کی معلومات شامل ہے۔ ہلتھ آئی ڈی کے ذریعہ مریض کی پوری میڈیکل ہسٹری کو جانا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر کمپیوٹر پر loginکرمریض کی صحت کی ہسٹری کسی بھی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔ مرکزی صحت کے ادارے کا حصہ نیشنل ہلتھ اتھارٹی (این ایچ اے)کی جانب سے چلائی جاررہی ہے ڈیجیٹل ہیلتھ مشن سے علاج میں آنے والی پریشانی دور ہوگئ۔
ہیلتھ آئی ڈی کو آدھارسے جوڑا جائے گا جس سے فرد کی سٹیک پہچان ہو سکے۔ اس کارڈ میں مریض کی سبھی معلومات موجود ہونگی ۔ جس سے وہ کسی بھی ڈاکٹر کے ساتھ ڈیجیٹل کی شکل میں شئیر کر سکتا ہے ۔ وہ یہ بھی طے کرسکتا ہے کہ وہ کون سے کاغذات کس کے ساتھ شیئر کرنا ہے ۔ صحت سے مطلق سرکاری اسکیموں کا فائدہ لینے کے لئے بھی ہیلتھ آئی ڈی کو آدھار کارڈ سے جوڑا جائے گا۔ اس پر سرکار کی نگرانی رہے گی ۔ اس سے ملک میں پتا چلے گا کہ کس بیماری کے کتنے مریض ہیں اور کتنی فیصد لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ ان سبھی چیزوں کا ڈیٹا رکھا جائے گا۔ ہلتھ آئی ڈی کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فام پر ساری سہولتیں ایک ساتھ ملے گی۔ اس میں ڈاکٹر، اسپتال، صحت کی سہولت دستیاب کرانے والے ادارے ، میڈیکل اسٹور، بیما کمپنیاں وغیرہ شامل ہونگی۔ اس سے اس مریض کو جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ اسانی سے ان سے رابطہ کرسکے گا۔ یہ سہولت ملک کے تقریباً ہر ریاست میں لاگو کی جارہی ہے۔ ان سبھی پر حکومت کی نظر ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS