نئی دہلی :سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ شارخ حان نے رام مندر کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپے چندہ دیا ہے ۔اس دعوی کے ساتھ یوزر ایک گرافک کولاج بھی شیئر کررہے ہیں۔ جس میں شارخ خان کی فوٹو اور دینک بھاسکر کا لوگو لگا ہوا ہے ۔ یعنی دعوی ہے کہ دینک بھاسکر نے شارخ
خان کے ذریعے رام مندر کے لئے پانچ کروڑ روپے چندہ کرنے کی خبر شائع کی ہے۔
بدھ کو ایودھیا میں رام مندر کا شیلانیاس ہو چکا ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ سے سوشل میڈیا پر رام مندر سے جڑی کئی فرضی خبریں پھیلائی جارہی ہییں۔
وائرل ہورہا گرافک کولاج
فیکٹ چیک:ہم نے سب سے پہلے شارخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیزانٹرٹینمنٹ اور خود شارخ خان کے ذاتی سوشل میڈیا ہینڈلس چیک کیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے ایسا کوئی اپ ڈیٹس نہیں کیا گیا ہے،جس سے واضح ہوتا ہے کہ شارخ خان نے رام مندرتعمیرکے لئے پانچ کروڑ روپے چندہ دئے ہیں۔
وائرل ہورہے گراف کے ذریعہ دعوی کیا جارہا ہےکہ یہ خبر دینک بھاسکر نے کی ہے ۔ جب کے دینک بھاسکر کی وئیب سائٹ کے انٹرٹینمنٹ سیکشن میں اس طرح کی کوئی خبر شائع نہیں کی گئی ہے۔
دینک بھاسکر وئیب سائٹ پر ایودھیا میں بن رہے رام مندر سے جڑی ایک خبر ہے۔ اس خبر میں پانچ کروڑ روپے کے چندہ کا ذکر بھی ہے۔لیکن شارخ خان کا ذکر اس میں کہیں نہیں ہے۔اس خبر کے مطابق 100کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والے مندر کے لے بھکت شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کو کافی چندہ مل رہا ہے ۔خزانچی گووند دیو گری مہاراج نے کہا ہے کہ ان کے پاس چندہ میں ملے تقربیاً 15کروڑ روپے ہیں۔ لائک ڈائون میںسب سے بڑی رقم 2کروڑ کی ملی تھی۔پچھلے پانچ مہینے میں تقریباً 5کروڑ وصول ہوئے ہیں۔جب کہ اس سے پہلے 10کروڑ چندہ مل چکا تھا۔
نتیجہ :شارخ خان کے رام مندر میں 5کروڑ روپے چندہ دینے والی خبر فرضی ہے
بشکریہ :dainik bhaskar