پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کچھ ایسا

0

نئی دہلی : پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو لیکر تیاریاں کافی زوروں پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس کے تیسرے ہفتہ کیا جا سکتا ہے۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لئے اس مہینے کے تیسرے ہفتہ تک پوری تیاری یقینی بنانے کے لئے پچھلے دو ہفتوں سے آور ٹائم لگایا گیا  ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائڈو نے ساری تیاریروں کو اگست کے تیسرے مہینے تک پورا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی بنا کسی مجبوری کے چل سکے اس کے لئے راجیہ سبھا چیمبر میں چار بڑی اسکرین اور اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا گیلری میں ایک بڑی اور چار چھوٹی اسکرین لگانے کا کام چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ گیلری میں اڈیو کنسول اور الٹرا وائلیٹ کیٹرے مار ریڈیشن کا استمعا کیا جارہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار دونوں ایوانوں کو جوڑا جارہا ہے۔ جس کے لئے اڈیو ویزول سگنل کے براڈ کاسٹنگ کے لئے دونوں ایوانوں کو جوڑنے والے خاص کیبل لگائی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے چیمنبر سے افیشیل گیلری کو الگ کرنے کے لئے پالی کاربونیٹ شیٹ لگائی جا رہی ہے۔ کے 1952 کے بعد سے پارلیمنٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے جب پارلیمنٹ اجلاس کے لئے دونوں ایوانوں کے چیمبر اور گیلری کا استعمال ہورہا ہے۔ اس طرح کے انتظام حاص طور پر سوشل ڈسٹنسنگ کا صحیح پالن ہو سکے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے ۔راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم بیرلا نے مانسون اجلاس کے انعقاد کے لئے مختلف اختیارات کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد دونوں ایوانوں کے چیمبروں اور گیلریوں کو اس کے مطابق بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت راجیہ سبھا کے 60 ممبران کو راجیہ سبھا چیمبر میں بٹھایا جائے گا اور 51 ممبران کو راجیہ سبھا گیلری میں بٹھایا جائے گا ، جبکہ باقی 132 ممبران کو لوک سبھا چیمبر میں بٹھایا جائے گا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS