وجے واڑہ: بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کے آندھراپردیش یونٹ کے صدر سومو ویر راجو نے ریاست کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سرکار کے ذریعہ گنٹور میں تھانہ پر حملے میں ملوث مسلم نوجوانوں کے خلاف فوجداری معاملے واپس لینے کے فیصلہ پر اعتراض ظاہر کیا اور وارننگ دی ہے کہ ریاست میں بھی بنگلور کی طرح فسادات ہوسکتے ہیں۔
ویرراجو نے آج ٹویٹر پروارننگ دینے کے انداز میں کہا کہ اگر سرکار سیاسی بنیاد پر نوجوانوں کے خلاف فوجداری معاملوں کو واپس لیتی ہے تو اس سے بنگلور کی طرح کے فسادات یہاں بھی ہوسکتے ہیں۔
ریاستی صدر نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو کے اقدامات پرسوال اٹھائے گئے تھے تو گنٹورمیںاقلیتی فرقے کے کچھ لوگوں کے خلاف معاملے درج کئے گئے تھے۔ اس کے خلاف اقلیتی فرقے نے پولس تھانہ پر حملہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گنٹور میں تھانہ پر حملہ میں ملوث ملزمین کے خلاف معاملہ واپس لینا سماج دشمن عناصروں کو بڑھاوا دینے جیسا ہوسکتا ہے۔ نوجوانوں کے خلاف معاملہ واپس لینے میں ریاستی حکومت کی موقع پرستی کی سیاست واضح طور پر نظرآرہی ہے۔
بی جے پی کا مسلم نوجوانوں کے خلاف فوجداری معاملہ واپس لینے پراعتراض
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS