پورے ملک میں 13 اگست کو ریکارڈ 8,48,728 سیمپل کا ٹیسٹ 

0

نئی دہلی:قابل ذکر ہے کہ ملک میں 23 جنوری تک محض پونے کے ایک لیب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت تھی لیکن اب پورے ملک کی 1,451 لیب کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے میں سرگرم ہیں۔ ان 1,451 لیب نے 13 اگست کو ریکارڈ 8,48,728 سیمپل کا ٹیسٹ کیا۔ اس طرح اب تک کل 2,76,94,416 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘کے وائرس کا پتہ لگانے کے لیے گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں ریکارڈ 8,48,728 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ 
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست کو پورے ملک میں 48,728 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی اب تک ٹیسٹ کیے گئے سیمپل کی کل تعداد 2,76,94,416 ہو گئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بڑھ کر 1,451 ہو گئی ہے۔ 
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ ریکارڈ 64,553 نئے کیسز کے سامنے آنے سے مجموعی طور پرکووِڈ۔19 کی زد میں آنے والوں کی تعداد 24,61,190 ہو گئی ہے۔ حالانکہ 13 اگست 55,573 متاثرین کے صحتیاب ہونے اور 1,007  مریضوں کی موت سے وائرس کے فعال کیسز میں 7,973 کی تیزی آئی ہے۔ پورے ملک میں اس وقت وائرس کے 6,61,595 فعال کیسز ہیں۔ 
 پورے ملک میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کا ٹیسٹ کرنے والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1,451 ہو گئی ہے۔ 
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کا ٹسیٹ کرنے والے لیب کی فہرست میں 18 نام مزید جڑ گئے ہیں۔ ان میں سرکاری 958 اور پرائیویٹ لیب 493 ہیں۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 749 (سرکاری: 447، پرائیویٹ: 302) ہے جبکہ ٹرونیٹ مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 586 (سرکاری 478، پرائیویٹ: 108) اور سی بی این اے اے ٹی مبنی ٹیسٹ لیب 116 (سرکاری: 33، پرائیویٹ: 83) ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ ملک میں 23 جنوری تک محض پونے کے ایک لیب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت تھی لیکن اب پورے ملک کی 1,451 لیب کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے میں سرگرم ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS