ہریانہ کے امداد یافتہ غیر سرکاری اسکولوں کےعملہ کو بھی پنشن دینے کا فیصلہ

0

چنڈی گڑھ : ہریانہ سرکار نے امداد یافتہ غیر سرکاری اسکولوں سے 28 جولائی 1988 سے 10 مئی 1998 کی مدت کے دوران پنڈت دین دیال اپادھیائے اعزازی اسکیم سے ہریانہ حکومت نے غیر سرکاری اسکولوں سے رٹائرڈ ٹیچرزاورنان ٹیچنگ اسٹاف کو ماہانہ پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی حکومت کے اس فیصلہ کے تحت ایسے اسکولوں کے رٹائرڈ پرنسپل کو 20 ہزار روپے،ٹیچرزکو 18 ہزار،اسسٹنٹ ٹیچرز کو 16 ہزاراور ہندی ،پنجابی،سنسکرت،اردو ٹیچرزکو 14 ہزارروپے،جے بی ٹی، آرٹ ٹیچر،پی ٹی آئی،کٹنگ اینڈ ٹیلرنگ ٹیچرز کو ماہانہ 12 ہزار روپے،نان ٹیچنگ اسٹاف( زمر تھری)کو 11 ہزار روپے اور نان ٹیچنگ اسٹاف(زمرہ چار)کو 6000 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ 
اس فیصلہ سے تقریبا 352 ٹیچرز اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو فائدہ ہوگا۔
 پنشن کا یہ فائدہ ان اہلکاروں کو زندگی بھر ملے گا اور موت کے بعد ان کے کسی وارث کو نہیں دیا جائے گا۔ اس پنشن کے صرف وہی اہلکار اہل ہوں گے جنہوں نے کم سے کم دس سال کی سروس مکمل کی ہو۔ نیز یہ پنشن صرف ایسے رٹائرڈ ملازمین کو دی جائے گی جو کسی اور ذرائع سے رٹائرڈ پنشن کا فائدہ وصول نہ کررہے ہو۔ سرکار کا یہ فیصلہ یکم جنوری 2019 سے لاگو ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS