نئی دہلی: گھریلو راستوں پر ہوائی مسافروں کی تعداد جون کےمقابلے میں معمولی اضافے کے ساتھ جولائی میں 21 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
شہری ہوائی بازی کے ڈائرکٹوریٹ کے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں21 لاکھ سات ہزار لوگوں نے ہوائی سفر
کیا۔ اس سال جون میں یہ اعدادوشمار 19 لاکھ 84 تھا۔ اس طرح جون کے مقابلے میں جولائی میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ بہت حوصلہ افزا نہیں ہے۔ گزشتہ برس جولائی کے مقابلے مسافروں کی تعداد میں 82.30 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
جولائی 2019 میں ایک کروڑ انیس لاکھ پانچ ہزار لوگوں نے گھریلو راستوں پر پرواز کی تھی۔
حکومت کو امید تھی کہ اس سال جولائی تک کووڈ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں ایک تہائی مسافر جہاز سے سفر کرنے لگیں گے لیکن اب تک گھریلو پرواز شعبہ اس سطح پر نہیں پہنچ سکا ہے۔
بھری سیٹوں کا تناسب (پی ایل ایف) جولائی میں زیادہ سے زیادہ ستر فیصد رہا جو کفایتی جہاز سروس اسپائس جیٹ نے حاصل کیا۔ دیگرجہاز کمپنیاں کے پی ایل ایف کی اوسط اور بھی خراب رہی۔
انڈیگو کی 60.2 فیصد، ائر ایشیا انڈیا کی 56.2 فیصد، وستارا کی 53.1 ، اسٹار ائرکی 52.3 ، گوائر کی 50.5 فیصد اور سرکاری جہاز کمپنی ائر انڈیا کی 45.5 ہی بھر سکیں۔
اسپائس جیٹ کو چھوڑ کر دیگر سبھی بڑی ائر لائنس کا پی ایل ایف جون کے مقابلے میں کم ہوگیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ ابھی ہوائی سفر کرنے سے جھجک رہے ہیں۔