نئی دہلی: راجستھان میں حکومت بچانے کی کوشش میں جٹے وزیراعلی اشوک گہلوت کی لڑائی اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ 14اگست کو اسمبلی اجلاسں بلایا گیا ہے جہاں اعتماد کے ووٹ کی تیاری ہے ۔ لیکن اس سے پہلے ایم ایل اے کو توڑنے کی کوشش کی امید جتائی جارہی ہے ۔ یہ ڈر نہ صرف کانگریس کو بلکہ بی جے پی کو بھی ستانے لگا ہے۔ یہیں وجہ ہے کہ اس کے 6ایم ایل اے گجرات میں نظر آئے ہیں۔ وہیں کانگریس نے اپنے ایم ایل اے کو جیسلمیر بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے انہیں کافی دنوں تک جے پور کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ دوسری جانب باغی ایم ایل اے کے سامنے بھی شرط رکھی گئی ہے کہ اگر وہ مان لیتے ہیں تو ان کو دوبارہ شامل کرنے پر سوچا جا سکتا ہے ۔ اس پورے معاملے کے بیچ اتوار کو جیسلمیر میں سی ایم اشوک گہلوت نے قانون ساز پارٹی کے اجلاس کو خطاب کیا۔
- Education & Career
- Regional
- Gujarat & Rajasthan
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
اشوک گہلوت کی لڑائی اب آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS