حیدرآباد، :حکومت اے پی نے 252قیدیوں کے علاج کے اقدامات شروع کئے ہیں جو راجمندری جیل میں کورونا سے متاثر ہوئے۔جیل حکام نے ان کو طبی کٹس بھی فراہم کئے ہیں۔جیل کے باہر کے ڈاکٹرس کو جیل بھیجا گیا تاکہ ان کی صحت پر نظررکھی جاسکے۔کووڈ-19سے متاثرہ قیدیوں کے مینو میں تغذیہ بخش غذاوں جیسے انڈے،دودھ، دالوں اور پتے والی سبزیوں کو شامل کیاگیا ہے۔
حکام نے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ کے بھی اقدامات کئے ہیں۔موجودہ طورپراس جیل میں 1200قیدی ہیں جن میں سے ایک ہزار کے معائنے کئے گئے۔اسی دوران ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر کوملا نے کہا کہ بقیہ 200قیدیوں کا بھی معائنہ کیا جاناچاہئے اور جن قیدیوں کی طبی جانچ پہلے ہی ہوچکی ہے،ان کی
رپورٹس جلد ہی جاری کی جانی چاہئے۔راجمندری سنٹرل جیل میں قیدیوں کے علاج کے لئے تین ڈاکٹرس کی خدمات دستیاب ہیں۔ان میں سے ایک ڈاکٹر کووڈ-19سے متاثرپایاگیا۔
ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر کوملا کی نگرانی میں قیدیوں کو طبی خدمات فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ایک اور ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرے۔انہوں نے کہاکہ ایسے قیدی جو مثبت پائے گئے،کو خصوصی بیرکس میں الگ تھلگ رکھاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے قیدی جن کی حالت تشویشناک ہے ان کو بہتر علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضرورت پڑنے پر ان کو آئی سی یو میں رکھاجائے گا اور طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔