کھرگون:مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے گوگاواں میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فسادات ہونے بعد دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔سرکاری اطلاع کےمطابق کلیکٹرگوپال چندر ڈاڈ نے کل گوگاواں قصبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے انتظامیہ حکم جاری کردئے ہیں۔جاری حکم کے مطابق قصبے میں سات اگست سے 31 اگست تک
یہ دفعہ موثر رہے گی۔ نماڑ علاقے کے پولیس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تلک سنگھ نے بتایا کہ گوگاواں میں کل دوپہر فیس بک پر پوسٹ کرنے پر ایک طبقے کے ذریعہ بھیڑ جمع ہوکر تھانہ احاطے میں بڑی تعداد میں موجود ہونے کے بعد جرم درج کرنے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ اس کے بعد لوٹنے کے دوران بھیڑ میں شامل کچھ سماج دشمن عناصرنے کچھ مقامات پرپتھربازی اورتوڑ پھوڑ کی گئی جس سے تناؤ کے حالات بن گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گوگاواں میں توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں 50 سے زیادہ لوگوں کے خلاف دو معاملے درج کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کھرگون میں پانچ اگست کی رات
مختلف علاقوں میں نامعلوم نقاب پوش دوپہیا گاڑی ڈرائیوروں کے ذریعہ تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے لکڑی میں بندھی نوکیلی چیز مارکر چھ لوگوں کو زخمی کرنے کے معاملے میں جلد
ہی ملزم گرفتار کرلئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آج دکانداروں نے اپنا کام کاج معمول کے مطابق شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آج ایک طبقے کے لوگوں نے انہیں کھرگون اور گوگاواں
کے واقعات کے سلسلے میں میمورنڈم بھی سونپا ہے۔