کووڈ-19وبا نے حیدرآباد میں فیشن کی صنعت کو تقریبا70تا80فیصد متاثر کیا

    0

      حیدرآباد:پریشان کن لمحات تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بیشتر تجارتی اداروں میں لاک ڈاون کے بعد دیکھے جارہے ہیں۔ان دکانوں میں جہاں قبل ازیں کافی تجارتی سرگرمیاں ہواکرتی تھیں، اب ہرجانب فکر مندی اورخاموشی چھائی ہوئی ہے۔،فیشن اسٹورس اورکپڑوں کی دکانوں پر کورونا کا کافی اثرہوا ہے۔ کئی اسٹورس،دکان،مالس جو گاہکوں سے پُر رہتے تھے اب سنسان نظر آرہے ہیں۔ان دکانوں کے مالکین پیچیدہ صورتحال کا سامنا کررہے ہیں کیونکہ گاہک بھاری آفرس کے باوجود خریداری میں کوئی دلچسپی کا اظہار نہیں کررہے یں۔
    ایسی ہی ایک سرکردہ دکان کے مالک نے کہا ”ہم اس وبا کے دوران مشکل ترین لمحات کا سامناکررہے ہیں۔ہم نے کاروبار میں کمی دیکھی ہے اور اس عرصہ کے دوران کئی مشکلات کا ہم کو سامنا کرناپڑرہا ہے۔کاروبار تقریبا70تا80فیصد کم ہوگیا ہے،حالانکہ ہم دکانوں پر آنے والے گاہکوں کے لئے ہر طرح کے احتیاطی تدابیر جیسے سینی ٹائررس، جسمانی دوری وغیرہ کا اہتمام کررہے ہیں تاہم اس کے باوجود کاروبارپرکافی اثرپڑا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں خریداری کااحیا ہوگا۔صورتحال اس قدرخراب ہے کہ صرف چندگاہک ہی دکان پرنظرآرہے ہیں۔
    فوڈ کورٹس،موبائل اسٹورس اور بیوٹی برانڈس کی دکانوں پر بھی کوئی گاہک نظرنہیں آرہے ہیں۔ان اسٹورس پر10تا20فیصد ہی کاروبار ہورہا ہے۔دکانوں کے مالکین نے توقع ظاہر کی کہ اس وبا کے خاتمہ کے بعد ان کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS