سنفیسٹ انڈیا رن میں حصہ لیں گے ابھینو بندرا

0

نئی دہلی: اولمپکس میں انفرادی سونے کا تمغہ جیتنے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی سابق شوٹر ابھینیو بندرا کورونا وائرس (کوڈ۔ 19) کی وباء کی وجہ سے ذریعہ معاش سے محروم ہونے والے لوگوں کی مدد کے لئے 'سن فیسٹ انڈیا رن ایز ون 'میں حصہ لیں گے۔
بھارت کی معروف اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی پروکیم انٹرنیشنل نے غیر منافع بخش تنظیم گئیو انڈیا کے ساتھ مل کر 30 جولائی کو اس پہل کو شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس پہل میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہوچکی ہے اور 15 اگست تک ہوگی۔
بندرا نے جمعہ کے روز کہا کہ 'سنفیسٹ انڈیا رن ایز ون' کے ذریعہ ہمارے ملک کے عوام کیلئے موقع ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں جو کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس معاملے میں خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس فون یا لیپ ٹاپ ہے اور ہم آرام سے گھر پر بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں۔ ہمارے ملک کے بہت سے دوسرے لوگ اتنے خوش قسمت نہیں ہیں۔ ہمارے پاس ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور یکجہتی کرنے کا موقع ہے جو اپنا روزگار کھو چکے ہیں یا  وبائی امراض کی وجہ سے اپنا روزگار کھو جانے کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں  'سن فیسٹ انڈیا رن ایز ون' کے لئے اندراج کرائیں اور اس پہل کا حصہ بنیں۔
پوری دنیا کے لوگ کم سے کم 99 روپے میں اندراج کرکے اس میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنی زندگی سے محروم افراد کی حمایت میں چل سکتے ہیں ، دوڑ سکتے ہیں یا ٹہل سکتے ہیں۔ 'سنفیسٹ انڈیا رن ایز ون' پہل 15 اگست سے ہندوستان کے 74 ویں یوم آزادی پر شروع ہورہی  ہے اور اس کا مقصد کشمیر سے کنیا کماری کے درمیانکے فاصلے کا  74 بار احاطہ کرنا ہے۔
یہ مہم 15 اگست سے 15 ستمبر تک ہوگی۔ یہ مہم یہ ظاہر کرنے کی کوشش ہے کہ ہمارے پاس کتنی صلاحیت ہے اور ہم ان لوگوں کی طاقت میں کتنی تبدیلی لاسکتے ہیں جو آج سب سے پسماندہ ہیں۔ اس مہم کے لئے #لائیلی ہڈس میٹ  ہیش ٹیگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس مہم کے تحت رجسٹریشن فیس کے علاوہ عطیات بھی قبول کیے جائیں گے تاکہ اس وبائی مرض کے دوران بہت کچھ کھو جانے والوں کی زندگی میں تبدیلی کی نئی امید پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ کارپوریٹ کمپنیاں اس مہم میں حصہ لینے کے لئے گروپ رجسٹریشن کرسکتی ہیں۔ اس کے پروفائل کی مدد سے فنڈ ریزنگ ممکن ہے خواہ وہ ایک گروپ ہو یا ایک ہی فرد۔ ہر شخص اپنے پروفائل کے ذریعہ فنڈنگ ​​کی درخواست کرسکتا ہے۔
سن فاسٹ انڈیا رن ایز ون تمام شرکا کو درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنی ریاست یا مرکزی حکومت کی طرف سے روزانہ کی سرگرمیوں کے لئے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS