حیدرآباد:ایک سو پانچ سال کی عمر کی خاتون کورونا سے روبہ صحت ہوگئی۔ایک ایسے وقت جب اس وبا سے متاثر ہونے والے اپنی امید کھورہے ہیں، اس خاتون نے عزم اور ہمت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے دوسروں کے لئے مثال قائم کردی۔اس خاتون کی کہانی تمام کے لئے ایک جذبہ سے کم نہیں ہے۔اے پی کے ضلع کرنول کے پداباڑاخانہ سے تعلق رکھنے والی 105سالہ بی موہن ماں اس مرض سے روبہ صحت ہوگئی اوراسپتال سے ڈسچارج کردی گئی۔وہ اس عمر میں بھی یوگا کرتی ہے۔ان کے شوہر کی موت 1991میں گئی تھی۔اس جوڑے کو 8اولادیں ہوئیں جن میں پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہین۔ایک بیٹے کی حال ہی میں موت ہوئی ہے۔یوگا کے ساتھ ساتھ یہ خاتون اس عمر میں بھی گیان دھیان،روزانہ چہل قدمی بھی کرتی ہے۔کرنول ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر والنٹرس کی جانب سے گھر گھر سروے کیاگیا۔یہ سروے 60سال سے زائد عمر کے افراد کے کورونا ٹسٹ کے لئے کیاگیا جس میں پتہ چلا کہ یہ خاتون بھی اس سے متاثر ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے رشتہ داروں نے ان کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا کامیابی کے ساتھ علاج کیاگیا اور یہ خاتون روبہ صحت ہوگئی جس کے بعد ان کوگذشتہ ماہ کی 31تاریخ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔جب ان سے اس کی صحت کا راز پوچھا گیا تو اس نے دعوی کیا کہ وہ اپنی روزانہ کی عادتوں کی وجہ سے ہی کورونا پر قابو پاسکی۔انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی یوگا کرتی ہے۔یہی ان کی صحت کاراز ہے۔انہوں نے اس کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر طبی اہلکاروں اور اس کے افراد خاندان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ایک سو پانچ سالہ خاتون نے کورونا کو دی مات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS