پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی

0

نئی دہلی: ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور کورونا وائر کے اثرات سے معیشت کو ابھرنے تک اس کا موقف اکامو ڈیٹو رہے گا۔
رواں مالی سال میں کمیٹی کے سہ روزہ اجلاس کے اختتام پزیر ہونے کے بعد گورنر ششی کانت داس نے کہا کہ کمیٹی نے یہ اکثریت سے فیصلہ لیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رپوریٹ کی شرح کو چار فیصد ، ریورس رپوریٹ کی شرح کو3.35 فیصد ، بینک شرح کو4.25 فیصد اور مارجنل اسٹینڈنگ فیسلیٹی (ایم ایس ایف) کو 4.25 فیصد حسب سابق رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS