دہلی :لداخ میں ہندوستان اور چین سرحدی تنازعہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق، ہندوستان اور چین کے مابین لیفٹیننٹ جنرل رینک کے افسران کے درمیان 5 ویں دور کی بات چیت غیر نتیجہ خیز رہی۔ یہ اجلاس اتوار کے روز مالڈو میں چین کی درخواست پر ہوا ، جو 10 گھنٹے تک جاری رہا۔ اب چین نے بھارت سے پیانگونگ تسو سے دستبرداری کے لئے کہا ہے۔ چین نےہندوستان کی تجویز کو مسترد کردیا۔ چین نے ہندستان کوفنگر 4 سے پیچھے ہٹنے کو بھی کہا جب کہ ہندوستان فنگر 8 سے گشت کرتا تھا اور ہندوستان فنگر 8 کو ایل اے سی مانتا ہے۔
ایل اے سی کے اس پار فنگر 4 ہندوستان کے زیر کنٹرول علاقہ رہا ہے ، لیکن مئی کے بعد سے ،چینی فوج فنگر 4 میں منتقل ہوگئی تھی ،بعد میں بات چیت کے بعد ،چینی فوج فنگر 5 میں منتقل ہوگئی۔ ہندوستانی فوج ابھی تک چینی فوج کوفنگر 8 تک گشت کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کی سربراہی میں چین اسٹڈی گروپ نے چین کی تجویز کا مطالعہ کیا۔